تازہ ترین
uren

جب آپ یہ سطور پڑھ رہے ہیں؛
کسی ہسپتال میں ایک نوجوان کو خون دیا جا رہا ہے۔ ایک اور ہسپتال میں ایک معصوم بچی، عطیہ کردہ خون کی مدد بلڈ کینسر سے لڑائی میں جیت کر پھر سے زندگی کی طرف لوٹ رہی ہے، مسکرانا سیکھ رہی ہے۔ کسی اور ہسپتال کی ایک وارڈ میں ایک ضعیف العمر کا علاج کیا جا رہا ہے اور اس مریض کو بھی خون کی کمی درپیش ہے۔ ان سب کا علاج آپ جیسے صحتمند اور فرشتہ سیرت انسانوں کے عطیئہ خون پر منحصر ہے اور آپ کا عطیہ ہی ان کی زندگی کا وسیلہ ہے۔
کیا صرف اپنی ذات کے لئے جینا حقیقی زندگی ہے؟ ایسا نہیں ہے بلکہ انسانیت کی اصل معراج اور حقیقی زندگی دراصل انسانیت کی خدمت میں پنہاں ہے۔

This post is also available in: English